۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) کی جدوجہد نے ایک ایسے نظام کو متعارف کرایا جس کی ضرورت آج دنیا بھر میں شدت سے محسوس کی جا  رہی ہے۔ نظام ولایت ہی خط امام (رح)  ہے جس پر گامزن رہ کر مستضعفین  اور مظلوموں کی مدد کی جا سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے امام خمینی (رح) کی برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا: آج دنیا میں بسنے والی عوام امام خمینی (رح) جیسی مدبرانہ قیادت کی تلاش میں ہے ۔ ظلم و زیادتی اور انسانی حقوق کی پامالی تب ہی رک سکتی ہے جب امام خمینی (رح) کے بتائے ہوئے راستے کو حکمران اپنی حکومت کی مرتب کردہ پالسیوں کا حصہ بنائیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای تحریک اور کاروانِ امام خمینی (رح) کو امت مسلمہ کی امنگوں کے مطابق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج انقلاب اسلامی حقیقی عادلانہ نظام کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ آج ایرانی عوام کے سر فخر سے بلند نظر آتے ہیں جنہوں نے فکر خمینی (رح) سے استعمار اور طاغوت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) نے شیعہ اور سنی کے درمیان تفرقہ ڈالنے والوں کو استعمار اور طاغوت کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔ اتحاد و وحدت، اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینا دور عصر کی اشد ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .